17 فروری 2015 - 08:22
تنظیمی و تربیتی اجلاس + تصاویر

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد مختلف اضلاع میں شعبہ خواتین کے سیٹ اپ کو مکمل کیا جائیگا اور تنظیمی سازی کے پہلے مرحلے کو مکمل کرکے مئی کے پہلے ہفتے میں شعبہ خواتین کا کنونشن طلب کیا جائیگا جس میں ملک بھر سے خواتین کی شرکت کرائی جائیگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا لاہور میں ایک روزہ مرکزی تنظیمی و تربیتی اجلاس ہوا جس میں شعبہ خواتین کی ازسر نو تنظیم سازی کی گئی۔ اجلاس میں گلگت، بلتستان، آزاد کشمیر، کوئٹہ، خیبر پختونخوا، اندرون سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے شعبہ خواتین سے وابستہ خواہران نے شرکت کی اور اپنے صوبوں اور اضلاع کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں شریک خواہران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں اور تنظیم سازی کا ٹارگٹ دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد مختلف اضلاع میں شعبہ خواتین کے سیٹ اپ کو مکمل کیا جائیگا اور تنظیمی سازی کے پہلے مرحلے کو مکمل کرکے مئی کے پہلے ہفتے میں شعبہ خواتین کا کنونشن طلب کیا جائیگا جس میں ملک بھر سے شرکت کرائی جائیگی۔ ایک روزہ اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، شعبہ تربیت کے مرکزی سیکریٹری مولانا احمد اقبال رضوی، مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین خانم زہراء نقوی، معاون کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین خواہر تحسین شیرازی، خانم زہراء نجفی اورخانم طیبہ ناصر نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیے۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا ایک روزہ تربیتی و تنظیمی اجلاس

.....

/169